پنجاب کے 77 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال کورونا مریضوں سے خالی ہو گئے

سرکاری 17 اور پنجاب کے 60 پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں رہا




لاہور (کے ایچ آئی سٹی نیوز کراچی 31 جولائی 2020ء) پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی سے اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بھی کم ہوگیا۔پنجاب کے 77 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال کورونا مریضوں سے خالی ہو گئے ہیں۔17سرکاری اور پنجاب کے ساٹھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں رہا۔ہسپتالوں کے آئی سی یو وارڈ، آئسولیشن وارڈ خالی ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں اس وقت 416 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 69 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔اسی طرح 159 مریض ہائی ڈ پنڈنسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں 188 مریض زیرعلاج ہیں۔دستاویز کے مطابق لاہور کے 23 پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس وقت کوئی مریض زیرعلاج نہیں نہیں۔30 جون تک پنجاب کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 631 مریض زیرعلاج تھے۔

29 جولائی تک یہ تعداد کام ہوگا 54 رہ گئی۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر32 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 29 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سندھ میں 9 ہزار 520، پنجاب میں 7 ہزار 100، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 552، اسلام آباد میں 2 ہزار 113، بلوچستان میں 906، گلگت بلتستان میں 116، آزاد کشمیر میں 321 لوگوں کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 131 ہو گئی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکیلئے مختص کئے گئے ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز میں سے 224 وینٹیلیٹرز پر مریض ہیں۔ ملک بھر میںکووڈ۔19ا کے ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 114 مریضوں کے اضافہ کے ساتھ 25 ہزار 347 ہیں۔

ابھی تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے جن میں سے سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 52، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65، بلوچستان میں 11 ہزار 708، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 90، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 845، پنجاب میں 92 ہزار 655 مریض ہیں جبکہ کووڈ۔19ا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 924 ہے۔ سندھ میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 189 ہے جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 2 افرد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح سے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کی ہسپتالوں میں اموت