وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ایران نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

ان قیدیوں کو دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے 2014 کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے، سفیر رحیم حیات قریشی کا ٹویٹ



سلام آباد ۔ (کے ایچ آئی سٹی نیوز 29 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ایران نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر سے پاکستانی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2019 میں اپنے دورہ تہران کے دوران ایرنی صدر سے اس حوالے سے درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا ان قیدیوں کو دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے 2014 کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق ان قیدیوں کو تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔